کمشنرنصیرآباد ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی جانب سے تبادلہ ہونے والے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے اعزاز میں سادہ وپر وقار الوداعی پارٹی کا کمشنر آفس میں اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب تقریب میں ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد علی محمد ہانبھی۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری۔ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ذاکر ناصر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے تبادلہ ہونے والے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سیلاب کے کھٹن و مشکل ترین حالات میں جس طرح کیپٹن جمیل احمد نے اپنے فرائض سر انجام دئے وہ قابل تقلید و ستائش ہیں کسی بھی لائق و فائق آفیسر کی یہ خوبی ہوتی ہے وہ مشکل حالات میں جوانمردی کے ساتھ عوامی خدمات کو سر انجام دیتا ہے سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جس طرح ضلع صحبت پور کی عوام کی خدمت کی وہ دوسرے آفیسران کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو سوینئر بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا ایک حصہ ہے سیلاب کے دوران عوام کی خدمت میں مجھ سے جو ہو سکا میں نے اپنے فرائض خوش اسلوبی و احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔ تقریب میں جو میری عزت و افزائی کی گئی ہے جس پر میں کمشنر نصیرآباد و ایڈیشنل کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کا مشکور ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے