تمام محکمے الرٹ رہیں اور تمام محکمے اپنے مشینری کو سٹینڈ بائی رکھیں، ڈپٹی کمشنر زیارت

زیارت (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت سردیوں کے موسم میں ممکنہ برف باری کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے الرٹ رہیں اور تمام محکمے اپنے مشینری کو سٹینڈ بائی رکھیں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے کہا کہ سردی کے سیزن میں ضلع زیارت میں برف باری ہوتی ہے برف باری میں عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہا زیارت ایک پر فضا اور سیاحتی مقام ہے ممکنہ برف باری اور سردی کے موسم میں جو سیاح زیارت آتے ہیں ان کو ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ہماری کوشش ہے کہ سیاح کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے