قومی کانگریس پشتون قومی سیاسی تحریک میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا، نصراللہ خان زیرے

لورلائی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلع سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ پارٹی کے ضلع معاون سیکرٹری نعمت خان جلالزی،سردار گل مرجان کبزئی، مالک افغان،نعمت شبوزئی نے کہا کہ ضلع لورلائی میں ہر لحاظ سے قومی کانگریس منعقدہ 28،27 دسمبر بمقام کوئٹہ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہیں۔اس سلسلہ میں علاقائی اور ابتدائی یونٹوں کے سطح پر مندوبین کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہیں کیونکہ قومی کانگریس میں پارٹی کارکن اپنے اپنے ابتدائی یونٹوں میں اپنے مندوبین کا انتخاب کرکے اپنی شرکت کو وہا ں یقینی بنائینگے اور کانگریس میں ہزاروں منتخب مندوبین کی شرکت ہی قومی کانگریس کو کامیاب بنا سکتی ہے۔قومی کانگریس آئندہ کے لائحہ عمل اور اپنے رہنما اداروں کا انتخاب عمل میں لائے گی جوکہ پشتون قومی سیاسی تحریک میں ایک اہم موڑ ہوگاا ور پارٹی کا پانچواں قومی کانگریس ایسے حالات میں ہونے جارہا ہے جس میں لر و بر افغان اپنے تاریخ کے بدترین دور سے گز ررہا ہے لہذا پارٹی کارکنوں کو قومی کانگریس میں اپنے منتخب مندوبین کے ذریعے قومی کانگریس کو کامیاب بنائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے