تنخواہوں کی ہرماہ لیٹ ادائیگی نے ملازمین و مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ، خان زمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رواں ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف محکمہ واسا کے ملازمین اور مزدور سراپا احتجاج بن گئے اوازچھوڑ احتجاج واسا ہیڈآفس زرغون روڈ سے خان زمان عارف نچاری حاجی سعد اللہ عابد بٹ سردار محمد جوگیزئی کی قیادت میں احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں پر گشت زرغون روڈ سے ہوتے ہوئے ایدھی چوک پر دھرنا دیدیا۔بلوچستان حکومت اور محکمہ فنانس سے تنخواہوں پنشن اوورٹائم کے واجبات کی فوری ادائیگی کیلئے شدید نعرے بازی کی گئی اور محکمہ فنانس بیٹھے چند ملازم دشمن افسران جو ہر ماہ جان بوجھ کر تنخواہوں کے فنڈز پر بلاجواز آبجیکشن لگاتے ہیں انھیں فوری ظور پر ہٹانے کا مطالبہ اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے آواز بلند کی گئی۔اس موقع پر ایدھی چوک پر احتجاجی دھرنے اور جلسے سے بلوچستان لیبرفیڈریشن کے صدر خان زمان قاسم خان عارف نچاری رحمت اللہ زہری حاجی سعد اللہ عابد بٹ ملک وحید کاسی ظفرخان رند دین محمد محمد حسنی حاجی سردار احمد جوگیزئی عبدالحکیم عارف بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اور اسکے وزراء اداروں کو مفلوج بنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں بلوچستان کی بڑی اتھارٹیوں میں ہر ماہ تنخواہوں پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی نے مسائل بڑھا دیئے ہیں غریب ملازمین اور درچہ چہارم مزدور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ہ ہونے سے نان شبینہ کے محتاج ہوجاتے ہیں حکومت اور اداروں کی کوئی پالیسی واضح نہیں محکمہ واسا اور میونسپل اداروں کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین دو تین سال سے گریجویٹی سے محروم ہیں اور حکومت سب کچھ اچھا ہے کاراگ الاپ رہی ہے۔ اب تو صوبائی حکومت تنخواہوں کے پیسے نہ ہونے کا ذمہ دار وفاق کو ٹھرا رہی ہے صوبے کے حکمران اسلام آباد میں صرف فوٹو سیشن کراکر واپس آجاتے ہیں بلوچستان میں مالی بحران کا بہانہ بنانا اور مایوسی کے بیانات پر ہماری گہری نظر ہے۔ بلوچستان لیبر فیڈریش ملازمین کی تنخواہوں پنشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج اور مظاہروں کی کال دے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ اب تو حکومت تہواروں پر بھی تنخواہیں اداکرنے سے قاصر ہے سرکاری محکموں اور نجی اداروں میں مسیحی ملازمین اور مزدوروں کو کرسمس کی تنخواہ دینے کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں ایک نئی زبردست تحریک ابھر رہی ہے کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فوڈز ریلیز کئے جائیں اور اسمبلی میں بیٹھے اقلیتی ممبران اس حوالے سے حکمت پر پریشر ڈالیں۔خان زمان اور قاسم خان عابد بٹ نے کہا کہ 20 دسمبر کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئر کمپلیکس میں پرموشن اپگریڈیشن اور پرموشن کی پوسٹوں پر براہ راست غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ بلوچستان حکومت اور خاص طور سے وزیر اعلی بلوچستان صوبے کے مسائل کا ادراک کریں اور سپریم کورٹ کے حکم کی توہین کرنیوالے محکموں کے سرباہوں اور وزرا۶ کو غیر قانونی بھرتیوں سے روکیں اور بلوچستان میں سن کوٹہ پر بھرتی کے عمل کا نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں مزدور رہنماؤں نے کہا کہ واسا کیملازمین تنہا نہیں ان کے جائز حقوق کیلئے جلد دوبارہ احتجاج کی کال دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے