خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شاریہ مری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پہلے بار خواجہ سراؤں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے، پروگرام سے مستفد ہونے کے لیے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ لیں۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرا شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر تحصیل دفاتر میں رجسٹریشن کرائیں، کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو سہ ماہی 7 ہزار روپے ملیں گے۔