نئی دہلی: پاکستان کے حشام ہادی خان نے بھارت کو بھارت میں شکست دے کر ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے ہیں۔حشام ہادی خان نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا۔تین روزہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی، ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائیشیئن پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔ایشین چیمپئن شپ میں گیارہ ممالک کے 60 پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا، پاکستان کے چھ کھلاڑی ٹاپ ٹین میں رہے ہیں۔
حشام ہادی خان نے بھارت کو بھارت میں شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی

ٹیگز:
حشام ہادی خان
