آزاد کشمیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 خواتین جاں بحق،8 افراد زخمی

نیلم(ڈیلی گرین گوادر) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ووٹ کاسٹ کرنےکےلیے جانے والے ووٹرز کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 خواتین جاں بحق اور ا8 افراد زخمی ہوگئے۔

بالائی وادی نیلم کے علاقہ دودنیال میں ووٹ دینے کے بعد جیپ پر سوار افراد واپس گھروں کو جارہے تھے کہ جیپ بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگری۔

جیپ کھائی میں گرنے سے 5 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں،جب کہ 9 زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا۔دوران علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی جب کہ زخمیوں مین سے بعض کی حالت بدستور تشویناک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے