سی ٹی ڈی کا اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ ` پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مارکر پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم زاہد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب 19 اکتوبر کو بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری شکیل سے 4 لاکھ روپے چھین لیے جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو زخمی کردیا۔فائرنگ کی آواز سن کر شاہین فورس کا اہلکار نہال موقع پر پہنچ کر ملزمان کو للکارا ملزمان نے فرار ہونے کے لیے پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے