کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں آدھا من چرس بر آمد چوری شدہ 125CC موٹرسائیکل بر آمد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ایس پی اپریشن عبدالحق عمرانی کی ہدایت پر پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسان ولد حاجی عبدالرحیم قوم بڑیچ سکنہ کلی دیبہ کوئٹہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے آدھا من چرس(20کلو) جو آلٹو کار میں کچلاک سے کوئٹہ چرس سمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 336/22 بجرم9C/CNSایکٹ درج کر دیاگیا۔ جبکہ ایک دوسری کاروائی میں پو لیس نے مقدمہ فرد نمبر 334/22 بجرم381A میں ملزم نقیب اللہ ولد حاجی جان محمد قوم نورزئی سکنہ کلی گل محمد کوئٹہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل 125CC نمبری AFR برآمد کر لی گئی جبکہ پو لیس کی جانب سے کاروائی کے دوران تھانہ زیورات چوری کے مقدمہ فرد نمبر 111/20 بجرم380-454 ت پ میں مطلوب ملزم محمد سلیم عرف گانئی ولد عمر جان قوم باراکزئی سکنہ شابو کو گرفتار کیا تھانہ جناح ٹاون کے مطلوب ملزم کو بغرض مزید کاروائی حوالے انوسٹی گیشن تھانہ جناح ٹاون جبکہ دیگر دو ملزمان کو بغرض مزید تفتیش حوالے انوسٹی گیشن اسٹاف تھانہ ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں آدھا من چرس بر آمد چوری شدہ 125CC موٹرسائیکل بر آمد ملزمان گرفتار

ٹیگز:
پو لیس
