سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی 22 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری سے روکتے ہوئے عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف رشوت لے کر مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے جس پر نیب نے عثمان بزدار کیخلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے