پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،نوابزادہ شازین بگٹی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے کہاہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، حکومت پاکستان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قطر کے تعاون پر تہہ دل سے شکر گذار ہے،قطر کی حکومت اور عوام نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن التھانی کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر قطر کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے