کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،تفتیشی افیسرکی عدم موجودگی پر ایک مرتبہ پھر بیان قلمبند نہ ہوسکا جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی، سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتازمحفوظ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت مقدمہ کے تفتیشی افیسر ا نسپکٹر عبدالغفار ناسازی طبیعت کے باعث عدالت میں اپنا بیان قلمبندان کرانے پیش نہ ہوسکے بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی
عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں تفتیشی افیسرکی عدم موجودگی پرایک مرتبہ پھر بیان قلمبند نہ ہوسکا

ٹیگز:
قتل کیس
