کلثوم پروین کی خالی نشست پر سینیٹ انتخاب روکا جائے: سپیکر بلوچستان اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط

کوئٹہ: سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کلثوم پروین کی خالی نشست پر سینیٹ انتخاب روکنے کے لئے الیکشن کمیشن اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر 14 جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کیا، کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے باعث انتخاب ممکن نہیں، الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پر نظر ثانی کرے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کو ویسے ہی ختم ہو رہی تھی، فروری 2021 میں سینیٹ الیکشن شیڈول ہیں، اس خالی نشست پر ایک ہی بار انہی دنوں میں الیکشن کرایا جائے۔یاد رہے سپیکر بلوچستان اسمبلی سینیٹر کلثوم پروین کی نشست پر انتخاب 14 جنوری کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے