کچھی، قبائلی تصادم میں دو افراد جاں بحق

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی کے علاقے ہفت ولی میں قبائلی تصادم میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز کے مطابق کچھی کے علاقے ہفت ولی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد ظفر علی ولد ترک علی اور علی حسن ولد عطر شاہ اقوام کہیری ساکنان ہفت ولی کو قتل کرکے موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع پانے کے بعد ڈپٹی کمشنر کچھی آغا سمیع اللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کے مطابق لیویز فورس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال ڈھاڈر کی ایمبولینس میں ڈھاڈر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ضلعی انتظامیہ کچھی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے