وڈھ ، مسافرکوچ کولوٹنے والے ڈاکوؤں کی گولی اپنے ہی ساتھ پرچل گئی 1 ڈاکو ہلاک ساتھی زخمی

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے و الی مسافر کوچ کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی گولی اپنے ہی ساتھ پر چل گئی ایک ڈاکو ہلاک ساتھی زخمی وڈھ کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد فورسزز نے ڈاکوؤں کے شدید زخمی ساتھی دو سہولت کاروں سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے گزشتہ شب حب سے مسافروں کی بھیس میں ڈاکو کوئٹہ سے جانیوالی کوچ میں سوار ہوگئے وڈھ پہنچ کر مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی مسافروں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی ہلاک دوسرا زخمی ہوا وڈھ میں ہلاک ساتھی کی نعش اتارکر ڈاکوؤں فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈاکوؤں اور ان کے دیگر سہولت کاروں کو فائرنگ گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال دو عدد موٹر سائیکلیں اور ان سے ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا گیا وڈھ پولیس کے مطابق کاروائی میں محمد دین ولد مھٹا خان قوم جتوئی سکنہ،حاجی والا حاجی عبدالرب قوم مغیری،نذیر احمد ولد علی نواز قوم ابڑو، زخمی ملزم حاکم والد مولا بخش قوم ابڑو سکناں ڈیرہ مراد جمالی کو گرفتار کرلیا جبکہ جان بحق ساتھی جمیل اور ڈاڈا ولد امام قوم ابڑو سکنہ ڈیرہ مراد جمالی کی لاش کو تحویل میں لے کر ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق ملزمان وڈھ عرصے دراز سے زرعی ٹیوب ویل پر بزگر تھے یاد رہے تحصیل وڈھ میں روڈ ڈکٹیوں سمیت چوری کی دیگر وارداتیں عرصہ دراز سے جاری ہیں جسکی وجہ سے وڈھ کے مقام پر مسافر گاڑیاں رات کے وقت سفر کرنے سے کتراتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے