کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ کوئٹہ کی مشہور لک پاس چیک پوسٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق عملے نے لک پاس چیک پوسٹ پر مشکوک گاڑی کی تلاشی کی، تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 160 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 8 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔کسٹم عملے نے ایف سی کی مدد سے مذکورہ گاڑی اور منیشات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

