کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائر یکٹر جنرل تعلقات عامہ کامران اسد نے کہا ہے کہ صحافتی شعبے میں خواتین کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ مردوں کی طرح خواتین بھی صحافت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ بلوچستان میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی شعبہ جرنلزم کی اساتذہ اور طالبات کے مطالعاتی دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے محکمے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل قومی یکجہتی اور یگانگت میں اہم کردار کی حامل ہے نوجوان نسل خصوصا ً صحافت کے شعبے کا انتخاب کرنے والے طالب علموں کو اس بات کا ضرور خیال کرنا چاہئے کہ انہیں ہائبر ڈ وار فئیر کے موجودہ دور میں منفی پرو پیگنڈہ پر کان دھرنے کی بجاے قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دینا ہوگا۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کامران اسد نے کہاکہ صحافت ریاست کا پانچواں ستون ہے۔ اور وہ اس بات کو سراہتے ہیں کہ اس شعبے میں خواتین قدر ے زیادہ دلچسپی د کھا رہی ہیں اور یہ بات انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ بچییاں مستقبل میں صحافت جیسے اہم پیشے سے وابسطہ ہوکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگی۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں وہ دیگر شعبوں میں اپنا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ صحافتی شعبے میں بھی نمایا ں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ خواتین کی صحافتی شعبے میں دلچسپی بلوچستان جیسی پسماندہ صوبے کیلئے اعزاز ہے۔ خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ شامل ہوکر زندگی کے مختلف شعبوں میں قومی کردار ادا کرنا ہوگا۔ قبل ازیں ڈائر یکٹر شعبہ نشر و اشاعت نصراللہ خان کاکڑ نے طالبات کوپبلسٹی اور ڈائریکٹریٹ کے تمام اہم شعبوں کا دورہ کرایا اور مختلف شعبوں کی کاکردگی پر بریفنگ دی۔ طالبات نے ڈائیر یکٹر یٹ کے مطالعاتی دورے پر مسرت کا اظہار کیا اور ا سے طالبات کے لئے مفید اور معلومات میں اضا فہ قرار دیا۔ اس مو قع پر خواتین اساتذہ اور طالبات کے اعزاز میں ہا ئی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں ڈائر یکٹریٹ کے تمام سینئر آفیسران اور اہلکاران موجود تھے۔
خواتین کی صحافتی شعبے میں دلچسپی بلوچستان جیسی پسماندہ صوبے کیلئے اعزاز ہے، کامران اسد

ٹیگز:
کامران اسد
