سرگودھا ، دوران حراست ملزم کی ہلاکت، ایس ایچ اوسمیت 3 اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج

سرگودھا: موٹر سائیکل مکینک کی مبینہ طور پر بھلوال پولیس کی حراست میں تشدد سے موت کے بعد ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تحصیل بھلوال کے گاؤں چک 2 سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل مکینک اظہر اقبال کو چند روز قبل چوری شدہ موٹر سائیکل انجنوں کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متوفی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے بھلوال میں مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پولیس حراست میں اس پر شدید تشدد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ریجنل پولیس افسر (آر پی او) محمد اکرم اظہر نے پولیس حراست میں تشدد سے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) طارق عزیز سے رپورٹ طلب کی اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے