لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر انڈسٹریز ئی حاجی محمد خان اتمانخیل نے گزشتہ روز لورالائی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم طالبعلم اسرار خان کے قتل اور انکے دیگر ساتھیوں فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے عمل کا شدید الفاظ میں مزمت کی اور اس سلسلے میں کمشنر لورالائی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر لورالائی،ڈی آئی جی پولیس اور سیکرٹری ہوم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں ہر حال میں لورالائی میں امن امان بحال کرنے اور اسرار خان کے شہادت میں ملوث مجرموں کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ لورالائی ایک پرامن علاقہ ہے ہم یہاں لورالائی کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور جرائم پیشہ گروہ کا ہر صورت میں خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ورنہ لورلائی کا عوام اپنی حفاظت خود کرنے پر مجبور ہوگی
لورالائی کے امن کوخراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، حاجی محمد خان اتمانخیل

ٹیگز:
حاجی محمد خان اتمانخیل
