وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ قومی شاہراہ رستم آباد کے مقام پر کراچی سے پنجگور جانیوالی تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دونوں نوجوان موقع پر جان بحق کوچ میں سوار 8 افراد زخمی تیز رفتاری کے باعث کوچ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری ریسکیوں 1122 کراڑو سنٹر ایف سی اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ کر زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے پنجگور جانے والی کوچ وڈھ کے مقام روستم آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل دیا تیز رفتاری کے باعث کوچ گہری کھائی میں جاگری حادثے میں 2 ممتاز احمد ولد سلیمان غلام اللہ ولد محمد یعقوب سکنہ سیلوڈن آڑینجی افراد جاں بحق جبکہ کوچ میں سوار 8 زخمی زخمی ہوئے
وڈھ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق 8زخمی

ٹیگز:
وڈھ
