بھارتی فوج کا ٹی 90 ٹینک پھٹ گیا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک

نئی دہلی(ڈیلی گرین گوادر) بھارتی فوج کا ٹینک پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر جھانسی میں فوجی مشقیں جاری تھیں۔ فائرنگ کی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فوجی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ٹی 90 ٹینک روسی ساختہ ہیں اور بھارتی فوج کا اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے