صدر کا جلد از جلد مواخذہ کیا جائے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کا جلد از جلد مواخذہ کیا جائے۔انہوں ںے یہ مطالبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کیلئے صدر کے اقدامات غیر آئینی ہیں، صدر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان وجوہات کی بنا پر اتحادیوں کو ساتھ ملا کر صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے