کوئٹہ : احتساب عدالت نے میڈیکل سپلائی کیس میں 12 ملزمان کو باعزت بری کردیا

کوئٹہ ا حتساب عدالت نے میڈیکل سپلائی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں اسسٹنٹ کی خریداری میں خوردبرد کیس میں نامزد 12ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر باعزت بری کردیا۔پیرکو احتساب عدالت کے جج منورشاہوانی نے 2018ء میں میڈیکل سپلائی ڈیپارٹمنٹ میں دل کے مریضوں کیلئے اسسٹنٹ اورادویات کی خریداری میں کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں نامزد12سابق ایڈیشنل ڈائریکٹرایم ایس ڈی ڈاکٹرعبدالغفار،ڈاکٹریوسف بزنجو،ڈاکٹر نوشیروان،احمدعلی اسلم،ڈاکٹرشعیب قریشی،ڈاکٹر بشیراللہ،ڈاکٹر رحمت،ڈاکٹررحمت اللہ خروٹی،ڈاکٹر مسعود نوشیرانی،ڈاکٹر عیسیٰ خان،ڈاکٹرسعید خان کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے