وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے وزارت قانون کی سمری پر ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ میں توانائی کی بچت کے منصوبہ پر بھی مشاورت ہوئی۔

شہباز شریف کو وزارت توانائی نے توانائی کی بچت کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی کی بچت کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے اور اس پر موثر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے