کمانڈر12کورلیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکی ہدایت پرمسلم باغ میں غریب شخص کے گھرکی تعمیر کاکام شروع
مسلم باغ(ڈیلی گرین گوادر)کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور،آئی جی ایف سی بلوچستان میر اجمل، کمانڈنٹ فرنٹیر کور قلعہ سیف اللہ، اسکاوٹس محسن راجہ کی خصوصی ہدایت پر مسلم باغ میں کلی اسٹیشن میں ایک غریب شخص غلام سرور کے گھر کی تعمیر کاکام شروع کیا گیا ہے اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان کے نوجوان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ مکانات کے تعمیر کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے جس کا عوام نے خیر مقدم کیا ہے اورایف سی بلوچستان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ ایف سی کے کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ نے ایف سی کے جوانوں کا شکریہ ادا کیاہے جبکہ اہلیان مسلم باغ نے بھی ایف سی بلوچستان خصوصاََکمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا۔