سیلاب متاثرہ جیکب آباد اور قمبر میں وبائی امراض سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

جیکب آباد(ڈیلی گرین گوادر)سیلاب متاثرہ جیکب آباد اور قمبر میں 24 گھنٹے کے دوران وبائی امراض سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا سمیت وبائی امراض کا زور برقرار ہے، جیکب آباد اور قمبر میں ایک روز کے دوران 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ 22 روز میں گیسٹرو کے پانچ ہزار 647 اور ملیریا کے چار ہزار 721 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گھوٹکی میں 3 ہفتوں میں پندرہ افراد جان کی بازی ہار چکے، لاڑکانہ میں بھی سیلاب کے باعث ملیریا بےقابو ہوگیا، مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ادویات ختم ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے