صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج جمعرات کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع نصیر آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیں گے صدر مملکت کو بلوچستان میں سیلاب کے بعد ریسکیو اور بحالی آپریشن پر بریفننگ دی جائیگی۔صدر مملکت میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے