گوادرمیں باڑ لگانا کسی صورت قبول نہیں، سردار اختر مینگل ڈاکٹر عبدالمالک کا ملاقات میں اتفاق
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر طاہر بزنجو کی لاہور میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے گوادر میں باڑ لگانے بلوچستان کے ساحل وسائل بلوچستان کے موجودہ صورتحال پر ملاقات ۔ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی مرکزی سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ سینٹرل کمیٹی کے ممبران ساجد ترین ایڈووکیٹ میر اختر حسین لانگو میر اکبر مینگل احمد نواز بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کے دونوں سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے یہ فیصلہ کیا کہ بلوچستان کے ساحل وسائل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا گوادر میں باڑ لگانا کسی بھی صورت میں قبول نہیں دونوں سیاسی پارٹیاں مل کر اس اہم مسئلے پر بھرپور انداز میں آواز بلند کرینگے۔