لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں بے دردی سے قتل کی جانے والی خاتون کے قتل میں 2افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کے لونی آباد کے ایک گھر میں دیور اور بیٹے نے مل کر ایک خاتون کو قتل کیا جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین ٹیم کے ہمراہ قتل کی مختلف پہلوں سے جائزہ لیا،انہو ں نے بتایاکہ مسماہ(ج) زوجہ عبدالجبار کو اپنے گھر کے اندر سر پر کلہاڑی مار کر بے دردی قتل کیا تھاپولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مار ٹم کیلے سول ہسپتال منتقل کیا انہوں نے کہا کہ مسماہ(ج) کے بھائی نے درخواست دی کے میری بہن کو اپنے بیٹے اور دیور نے ملکرقتل کیا ہے جس پر پولیس نے ایف آئی ار میں خاتون کے دو دیور اور ایک بیٹے کو نامزد کیا انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 31/023 بجرم 302،34 ت پ درج کرلیاانہو ں نے بتا یا کہ ایس ایچ او لورالائی عارف باتوزئی کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے دو دیور رشید، شیرمحمد ساکن لونی آباد لورالائی کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔
لورالائی میں بے دردی سے قتل کی جانے والی خاتون کے قتل میں 2افراد گرفتار

ٹیگز:
لورالائی
