راولپنڈی،تحریک انصاف کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)پنجاب کے ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ماجد حسین ستی جاں بحق ہوگئے۔
خیال رہے کہ مقتول ماجد ستی معروف کاروباری شخصیت اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی تھے۔ ماجد حسین ستی پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد بھی تھے۔ریسکیو حکام نے مقتول ماجد حسین کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔