بلاول بھٹو زرداری کل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملنے کوٹ لکھیت جیل جائیں گے

لاہور: چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملنے کوٹ لکھیت جیل جائیں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کل 2 سے 5 بجے کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی. کل ہونے والے ملاقات میں بھٹو زرداری شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے سپرٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو خط لکھ دیا تھا۔

پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

پارٹی رہنما شیری رحمن،راجہ پرویز اشرف اور قمر زماں کائرہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے