عمران خان عوام اورنوجوان طبقے کو گمراہی اورتباہی کے جانب لے جارہے ہیں، مولانا عبد الغفور حیدری

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری سے جے یو آئی لورالائی کے رہنماء مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری،ایڈوکٹ کی قیادت میں وفد نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام اور نوجوان طبقے کو گمراہی اور تباہی کے جانب لے جارہے ہیں،پاکستانی کے سیاست اور کلچر میں عمران خان کی سیاست ہر گز نہیں چل سکتی پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ہم اپنے آئین اور دین کا تحفظ ہر صورت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے آپکو قانون و آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں،فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ ریفرینسز میں انکی سیاست دفن اور ان پر پابندی لگ سکتی ہے انکے اثاثے انکے دور وزارت عظمٰی میں کروڑوں روپے تک جاپہنچے،انہوں نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن سے چھپائے اور جھوٹ بولتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے فوج میں بغاوت کی بات کرکے ملک کی ساکھ خراب کی اور شہداء اوتھل کے قربانیوں پر ہرزہ سرائی کرکے شہداء کے لواحقین کے زخم مزید تازہ کئے۔ شہیدوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے منظم گروپ نے بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلا کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو خوش کیا ہم اپنے افواج کے خلاف کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں یہ سب کچھ ملک دشمن قوتوں کے ایماء پر کیا گیا جسکے خلاف ہمارے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عمران خان کی غلامانہ زہنیت سے قوم اگاہ ہے وہ ایک آزاد ملک میں دوسری مرتبہ کس سے حقیقی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پہلے کشمیر کی خود مختیار حیثیت بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی آزاد حیثیت سے کھیلنے سے باز آجائیں۔انہوں نے ملک کی معاشی تباہی کے ساتھ سیاسی بحرانوں میں بھی اضافہ کیا جب ملک میں ڈالر گرتا ہے اور ہمارا روپیا اوپر جاتا ہے وہ ملک میں احتجاج کی کال دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سوا ل کرتا ہوں کہ آپ نے سی پیک کس کے اشارے پر رول بیک کیا اور چین کو ناراض کیا اسکا جواب اس کو ہر صورت دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت انکے پارٹی کا ٹولہ ممنوعہ فنڈنگ اور چوری میں ملوث ہیں چوری خود کرتے ہیں اور الزام پی ڈی ایم کے رہنماوں کو دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی بقاء کو اپنے اقتدار سے نہ جوڑیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں اب عمران خان کا بچنا مشکل ہے انکے نااہلی کیلئے حکومت ہر قانونی طریقہ استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں اسرائیل بھارت اور دیگر یورپی ممالک سے فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے جبکہ عمران خان کے گھر کا نو سال تک گھر کا کرایہ امریکہ دیتا رہا ہمیں اب وہ کس منہ سے آزادی کا درس دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی کمپنی میں اپنے بیٹے سے صرف تنخواہ نہیں لی جس پر وہ عمر بھر کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں تو عمران خان اور پارٹی پر ایک خود مختیار الیکشن کمیشن نے باقااعدہ ااٹھ سال تک کیس چلا کر سب کچھ ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے دفعات 62 63 کے زد میں عمران خان آگیا ہے آج وہ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج اور نازیبا زبان استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے ملک میں گالی اور سیاست کو گندہ کردیا ہے جس پر ہمیں گہری تشویش ہے ملک میں آنے والے عام الیکشن میں عمران خان کے فسادی اور فتنہ باز ی کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے