وڈھ میں گیسٹروکی وباء پھیلنے سے ایک اورخاتون جاں بحق

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ سب آڑینجی کے علاقے ٹیبی جلاب میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے ایک اور خاتون جاں بحق گیسٹرو کی وبا سے تین دنوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سب تحصیل آڑینجی کئی علاقے زانبری جلاب نلی ٹیبی بوہر ماس کشاری سیلوڈن کھوروی سونارو باسنکانی سمیت دیگر علاقے گیسٹرو ڈائریا سمیت دیگر بیماروں کی لپیٹ میں ہین دو روز قبل آڑینجی کے علاقے سونارو کشاری جلاب اور زانبری میں بچی سمیت چار خاتوں جاں بحق ہوگئی تھی۔واقعہ کے بعد متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم روانہ کی گئی تھی لیکن وباء کی شدت علاقے میں موجود ہے آڑینجی زانبری سے نومنتخب کونسلر محمد اسحاق مینگل کے مطابق اگر فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچے تو اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے