بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ایک ماہ کے دوران 890حادثات،42افراد جاں بحق جبکہ 1298زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ایک ماہ کے دوران 890حادثات میں 42افراد جاں بحق جبکہ 1298زخمی ہوئے، حکومت بلوچستان کے میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹروں 1122کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر18مقامات مستونگ، قلات، خضدار، لسبیلہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، سوراب، کچھی، جعفر آباد، سبی،لورالائی میں قومی شاہراہوں پر جولائی 2022کے دوران 890حادثات رو نما ہوئے ان حادثات میں 42افراد جاں بحق جبکہ 1298زخمی ہوئے اعداد و شمار کے مطابق وندر کے مقام پر سب سے زیادہ 144جبکہ ٹیارو کے مقام پر 117، لک پاس کے مقام پر 78، گدر میں 76نسئی میں 66واقعات رونما ہوئے جبکہ ژوب اور شیرانی مقامات پر سب سے زیادہ 10،10اموات ہوئیں واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ایم ای آر سی سینٹروں میں طبی امداد فراہم کی گئیں