قلات(ڈیلی گرین گوادر) صوبے کی دیگر اضلاع کی طرح قلات کے یونین کونسل نیچارہ، یونین کونسل پندران، لہڑ، کھڈی سمیت دیگر دیہی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سڑکیں اور بندات سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے، مواصلات کا نظام درہم برہم، قلات سے زمینی رابطہ منقطع، تمام موبائل ٹاورز بادل کی وجہ سے اور بیٹریز کی عدم دستیابی کی وجہ سے خاموش ہوگئے، رابطہ منقطع، جبکہ خوراک کی قلت، متاثرین امداد کے منتظر ہیں، وزیر اعلی بلوچستان، وزیر پی ڈی ایم اے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کرکے ، الخالد پینل کے آرگنائزر و نومنتخب کونسلر سردار زادہ میر منیر احمد نیچاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یونین کونسل نیچارہ اور یونین کونسل پندران سمیت ملحقہ دیہی علاقوں جن میں کھڈی، لٙہڑ سمیت مختلف ایریاز میں شدید اور طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلات کو نقصان پہنچا، جبکہ زمینی بندات بہہ گئے رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے کی نذر یوگئے ہیں جس سے متعلقہ علاقوں کا قلات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے گاڑیوں کی آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے خوراک کی قلت کا سامنا ہے، دوسری جانب ان علاقوں میں بادل کی وجہ سے موبائل ٹاورز کی سروس بھی بند ہوگئی ہیں بیٹری نہ ہونے کی وجہ سے موبائل ٹاورز خاموش ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ خان لانگو سے اپیل کی کہ یونین کونسل نیچارہ، یونین کونسل پندران لہڑ ،کھڈی سمیت مذکورہ دیہی علاقوں میں فوری نقصانات کا ازالہ کرکے رابطہ سڑکیں بحال کی جائے اور موبائل ٹاورز سروس کی بحالی کرکے متاثرین کیلئے خوراک راشن و دیگر اشیاء ضروریہ کیلئے اقدامات کئے جائے
یونین کونسل نیچارہ اورملحقہ علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سردارزادہ منیراحمد نیچاری

