صحبت پورطوفانی ہواؤں کے باعث گرے ہوئے 4 ٹاورزکی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث132KVٹھل۔صحبت پورٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 4ٹاورز کی مرمت،تنصیب اوربحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اورگرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کاعملہ ہنگامی بنیادوں پر گرے ہوئے ٹاوروں کی تنصیب کاکام کررہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ متاثرہ جگہ پر بارش کا پانی زیادہ ہونے کے سبب مرمتی و تنصیبی کام میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے لیکن اس کے باوجودکیسکواسٹاف بجلی بحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان نے کہاہے کہ کیسکوکی کوشش ہوگی کہ متاثرہ ٹاوروں کی مرمت، تنصیب اور بحالی کاکام جلد مکمل کرکے صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے۔ تاہم کیسکونے بارشوں اورطوفانی ہواؤں کے باعث ٹاوروں کے گرنے کی وجہ سے صحبت پور کے تمام صارفین سے بجلی بندش پر معذرت کی ہے۔ واضح رہ کہ گزشتہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 4ٹاورز گرگئے تھے جس کے نتیجے میں صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے