روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ آگے بڑھانے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے میانمار کی حکومت کے خلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے الزام پر مبنی مقدمے پر کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلے دے دیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے 2019 میں مغربی افریقی ملک گیمبیا کی جانب سے دائر کردہ مقدمے پر میانمار کے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ اس فیصلے سے میانمار کے روہنگیا کے خلاف 2017 کے خونریز کریک ڈاؤن کے الزامات پر عدالت میں مکمل سماعت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔صدر آئی سی جے جون ڈونوگو نے کہا کہ عدالت اس بات سے آگاہ ہے کہ اس کے پاس گیمبیا کی جانب سے دائر درخواست پر غور کرنے کا دائرہ اختیار ہے اور مذکورہ درخواست قابل قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے