کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح 2.86فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورونا وائرس کے12نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35690ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد72ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے420ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ73افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کی شرح 2.86فیصد ریکارڈ

ٹیگز:
کورونا وائرس
