سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید، ہم اللہ اکبر پر یقین رکھنے والے مسلمان بلوچ ہیں،نواب رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق خبر کی تردید کردی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک سیاسی جماعت میں شامل ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہیں ہم اللہ اکبر پر یقین رکھنے والے مسلمان بلوچ ہیں۔ ہم بلوچ سیاسی قائدین اور رہنماں سے گزارش کرتے ہیں متحد ہو جائیں،ہم ایک سیاسی کارکن کے حیثیت سے قومی جمہوری جدوجہد کی خدمت کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے