پنجگور یوٹیلیٹی اسٹورز پر نہ آٹا نہ گھی اور نہ چینی دستیاب

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نہ آٹا نہ گھی اور نہ چینی دستیاب تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مختلف تین یوٹیلیٹی اسٹورز پر روز مرہ اشیاء خورونوش کی چیزوں دستیاب نہیں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے دوسری جانب پنجگور میں گھی اور، خوردنی تیل مارکیٹ سے غائب ھے پہلے ہمسایہ ملک ایران سے گھی اور خوردنی تیل وغیرہ آتے تھے اور یہ چیزین مناسب ریٹ پر لوگوں کو دستیاب تھے جبکہ ملکی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں دستیاب نہیں اگر کہیں دستیاب ہے تو قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کی قوت خرید جواب دے گیا ھے پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نہ گھی دستیاب ہے اور نہ ہی خوردنی تیل اور آٹا وغیرہ پنجگور کی آبادی پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ھے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صرف تین یوٹیلیٹی اسٹورز ہیں آن میں روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیا خوردونوش دستیاب نہیں باخبر ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز خضدار ریجن کی من مانی کی وجہ سے بروقت پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو سامان فراہم نہیں کیا جارہا اور کرایوں کے مد میں خرد برد اور بدعنوانیوں کا انکشاف بھی ہؤا ہے پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نہ ڈالڈا گھی دستیاب ہے اور نہ کوکنگ آئل آٹا وغیرہ موجود ہے شہریوں کو اشیاء خورونوش کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی چیزوں کی عدمِ دستیابی کا نوٹس لیا جائے اور یوٹیلیٹی اسٹورز خضدار ریجن کی اقربا پروری اور من مانیوں کا نوٹس لیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے