ملک پر حکمرانی وہی کرے گا جسے لوگ منتخب کریں گے،محمود خان اچکزئی

ملتان: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان محمود خان اچکزئی نے پی پی کے یوم تاسیس پر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اور خطہ خطرناک حالات میں گھرا ہوا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم اس لیے نہیں بنایا ہے کہ لوگوں کو گالیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ دن پہلے کہا کہ نوازشریف اورزرداری کی حکومت سلیکٹڈ تھیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے سلیکٹرز کو مان لیا ہے؟

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا ملک فیٹف کی گرے لسٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر حکمرانی وہی کرے گا جسے لوگ منتخب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمیں خیرات میں نہیں ملا ہے اور یہ ہم سب کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے