کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستا ن میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے باعث دوطلباء زخمی ہو گئے،جا معہ میں کلا سوں کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جامعہ بلو چستان میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑے ہو گیا جس کے دوران ڈنڈوں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے دو طلباء محمد اسلم ولد مولا داداوراکمل خان ولد جمعہ خان زخمی ہو گئے، پو لیس نے زخمیوں فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جھگڑے کے باعث جامعہ کے اندر صورتحال کشیدہ ہو گئی جبکہ پو لیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے دو گروپوں کو منتشر کر نے لئے شیلنگ بھی کی، جامعہ ذرائع کے مطابق جھگڑے کے باعث کلاسز کو معطل کردیا گیااورطلباء و طالبات کو باحفاظت طریقے پر کلاسز نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔
جامعہ بلوچستان دو گروپوں میں لڑائی،2طلباءزخمی ،کلا سز معطل

ٹیگز:
جامعہ بلو چستا ن
