کوئٹہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کےاندرون صوبہ اور شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اند رون صو بہ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں تیس فیصد ا ضا فہ کر دیا گیا ہے انٹر سٹی چلنے والی بسوں کا فی ا سٹا پ کا کرا یہ چالیس روپے سے بڑھا کر ساٹھ روپے جبکہ اندرو ن صوبہ جانے والی منی بس کے کرائے میں بھی اضا فہ کر دیا گیا ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ یہ کرایہ متفقہ طور پر عوامی مشکلا ت اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے انکا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ عوام کیلئے مشکلات کا باعث ہے لیکن ٹرانسپورٹرز بھی مجبور ہیں دوسری جانب عوا م نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ میں کمی کا اعلان کرے تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے