شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، گرفتار ملزمہ عدالت کے رو برو پیشکوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے رو برو پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 اپریل2021ء کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہفتہ کے روز ضلع کچہری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجیب اللہ کاکڑ کی عدالت میں ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روز برو پیش کیا دوران سماعت معزز جج نے آئندہ سماعت پر پولیس کے گواہاں کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 26 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔
شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، گرفتار ملزمہ عدالت کے رو برو پیش

ٹیگز:
شہید صحافی
