سرداریارمحمد رند واسد بلوچ میں دوران اسمبلی اجلاس تلخ کلامی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سردار یار محمد رند و اسد بلوچ میں دوران اسمبلی اجلاس تلخ کلامی سردار یا ر محمد رند اسد بلوچ کی جانب بڑھے اراکین اسمبلی نے بیج بچھاہوکیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی اے پی کے رکن میر ظہو ر بلیدی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرنے کے لئے قائم مقام اسپیکرسردار بابر موسیٰ خیل سے اجازت مانگی تو صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ سمیت دیگر ارکان نے اسکی مخالفت کی جس پر سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند اور صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم دیگر ارکان نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کروایا اس موقع پر قائم مقام اسپیکر نے اجلاس میں استعمال کئے گئے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کردئیے