پاکستان کی سلامتی اوراستحکام افواج پاکستان کی مرہون منت ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کچھ لوگ اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے ریاستی اداروں پر بے بنیادالزام تراشی کرتے ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے پاکستان کی سلامتی اور استحکام افواج پاکستان کی مرہون منت ہے کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ذاتی مفادات کے لئے قومی اداروں پرتنقید کرے دشمن یہی چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہواور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لئے سیاسی بصیرت کا عملی مظاہرہ وقت کی اولین ضرورت ہے اور دشمن کا بیانیہ پھیلانے والے ہرگز پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے  پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگافواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے، عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہم دشمن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے