کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی سندھ میں کاروبار 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری

کراچی: کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار صرف اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نئی پابندیاں 31 جنوری 2021 تک لاگو رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری، نجی دفاتر، پبلک مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار، جرمانہ بھی ہوگا

صوبے بھر میں آج سے کاروبار 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، کاروبار کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے شادی میں بوفے سروس پر بھی پابندی عائد کر دی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی، مزارات، انڈور سینما، تھیٹر، جم، بند رہیں گے

سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم سٹاف رکھا جائے، ‏بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر پابندی جبکہ صرف کھلے مقامات پر شادی ہوگی، شادی میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی، تقریب 9 بجے ختم کرنا ہوگی۔

ریسٹورنٹس کے اندر کھانے پر پابندی، کھلے مقام پر رات 10 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری بھی رات 10 بجے تک ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئےبلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 879، سندھ میں 2 ہزار 845، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 330، اسلام آباد میں 285، بلوچستان میں 163، گلگت بلتستان میں 95 اور آزاد کشمیر میں 147 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے