لانگ مارچ سے خوفزدہ لوگوں نے میرے قتل کی پلاننگ کر لی، عمران خان
فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی، روپیہ مسلسل نیچے، مہنگائی اوپر جارہی ہے، ملک کے خلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، پاکستان کے اندر میر جعفروں نے بھی ساتھ دیا، آج مفرور لندن میں بیٹھ کر ملکی فیصلے کر رہے ہیں، لانگ مارچ سے خوفزدہ لوگوں نے میرے قتل کی پلاننگ کر لی، سازشیوں کے نام لیکر ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، عوام وعدہ کریں مجھے کچھ ہوا تو انصاف دلائیں گے، قوم غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں، اسلام آباد پہنچ کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے.