لسبیلہ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)عید کے روز لا پتہ ہو نے والے زاہد حسین شیخ کی گو لیوں سے چھنی نعش بر آمد، شیخ بر ادری کی جانب سے قاتلو ں کی گرفتار ی کے لئے موندر چوک اورحب با ئی پاس پر احتجاجی دھر نے، رکا وٹیں کھڑی کرکے شاہر اہو ں کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا، شیخ بر ادری نے پو لیس کو قاتلو ں کی گرفتاری کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا جمعہ کے روز پو لیس تھا نہ ہا ئیٹ نے سدرن با ئی پاس کے قریب جھا ڑیو ں سے گو لیاں لگی کئی روز پر انی نعش بر آمد کی جس کی شنا خت زاہد حسین شیخ ولد صدیق شیخ کے نام سے ہو ئی اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ زاہد حسین کے بھا ئی عبد الکر یم کی مدعیت میں پو لیس تھا نہ صدر میں زاہد حسین کی لا پتہ ہو نے کی رپو رٹ درج کر وائی گئی تھی بعدازاں زاہد حسین کے لو احقین اور شیخ بر ادری کی جانب سے مین آر سی ڈی روڈموندر ہ چوک کے مقام اور حب با ئی پاس بھو انی کے قریب شاہر اہوں کو رکا وٹیں کھڑی کرکے شاہر اہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور زاہد حسین کے قاتلو ں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی دھر نے دیئے گئے مظا ہر ین نے پو لیس کے خلاف شدید نعرے با زی کی اس موقع پر شیخ بر ادری کی سرکر دہ شخصیت وڈیر ہ بابو فیض شیخ کا کہنا تھا کہ ہما ری شیخ بر ادری کے محنت کش مزدور زاہد حسین شیخ عید کی شام کو اغوا ہو گئے تھے ہم تلاش کرتے رہے مگر بد قسمتی سے پو لیس تھا نہ ہا ئیٹ سے اس کی نعش بر آمد ہو ئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہو ں پو لیس کو قاتلو ں کی گرفتار ی کے لئے تین دن کا الیٹی میٹم دیتے ہو ئے کہا کہ پیر تک زاہد حسین کے قاتل گرفتار نہیں ہو ئے تو حب سمیت ضلع لسبیلہ میں دما دم مست قلندر ہو گا انہوں نے کہاکہ زاہد حسین شیخ کے قاتلو ں کی گرفتار ی تک ہم احتجاج کو جا ری رکھیں گے،حب کی مختلف بر ادریو ں سے تعلق رکھنے والے معززین نے احتجاجی دھر نے میں شرکت کرکے شیخ بر ادری سے اظہا ر یکجہتی کا مظا ہر ہ کیا