خاران(ڈیلی گرین گوادر)سول سوسائٹی کے زیر اہتمام سانحہ بارکھان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب خاران کے سامنے اختتام پذیر ہوا احتجاجی ریلی سے سول سوسائٹی اور مختلف پارٹیز کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ معاشرے میں اس طرح کا واقعہ پیش ہونا افسوس ناک عمل ہے جس کی بھی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے ظلم کے خلاف ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کہ قاتل اپنے انجام کو پہنچ سکیں انھوں نے کہا کہ اسلام میں قرآن کے بعد عورت کا اہم مقام حاصل ہے جبکہ بلوچی اور قبائلی معاشرے میں قرآن کی احترام کے بعد عورت کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن بارکھان میں بدقسمتی سے عورت سمیت دیگر افراد کو بے دردی سے قتل کرکے ہم سب کو شرم سے جھک جانا چاہیے اور ایسے ظالم کے خلاف ہم آواز ہو کر اپنا کردار ادا کریں اور حکومت وقت کو چائیے کہ ایسے ظالم اور جابر بندے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں تاکہ مقتول کے لواحقین کو انصاف مل سکیں۔
خاران،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام سانحہ بارکھان کے خلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد

ٹیگز:
خاران
